لسبیلہ یونیورسٹی میں ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن ڈپارٹ کے طلباء کا امتحانی نتائج کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاج طلباء نے نتائج قبول نا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کلاسز ختم کرنے اور آن لائن کلاسز نا ہونے کے باوجود طلباء کے پیپرز لئے گئے تمام طلباء کو فیل کرکے انتظامیہ اپنی ناہلی چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔
طلباء مظاہرین کے مطابق کرونا وباء کے باعث کلاسز نا ہونے اور آن لائن کلاسز کا انعقاد نا کرنے کے باوجود تمام طلباء نے پیپر دیئے، نتائج آنے کی صورت میں کئی طلباء کو فیل کردیا گیا ہے جبکہ کئی طلباء کے جی پی اے حد درجہ کم کردی گئی۔
طلباء کا یونیورسٹی کے اندر ایڈمنسٹریشن کے خلاف احتجاجی دھرنا گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری ہے۔