کاہان میں فوجی آپریشن، 2 افراد جانبحق، 2 لاپتہ

556

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج نے دو افراد کو قتل اور دو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے آج کاہان میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا جہاں کوڈی پیشی کے مقام پر فورسز اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت جندو اور ولی داد کے ناموں سے ہوئے ہیں، جبکہ زخمی شخص کی شناخت غلائند ولد جندو کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار زخمی شخص کو اس کے چچا زاد کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ فوجی آپریشن کا آغاز دو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے علاقے میں شیلنگ کرتے ہوئے کیا جبکہ بعدازاں فورسز کی زمینی فوج علاقے میں پہنچی جس کے باعث مزید جانی اور مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔