نوشکی: جبری گمشدگی کا شکار شخص بازیاب

114

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے دو سال قبل لاپتہ ہونے والا شخص آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

بازیاب ہونے والے اسفند یار ماندائی کو 2 سال قبل پاکستانی فورسز نے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جہدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اسفند یار ماندائی کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے اسفند ماندائی کو 6 جنوری 2019 کو نوشکی سے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے حکومت سے مزید لاپتہ افراد کے منظرے عام پر لانے کی کوشش کرنے کی درخواست کی ہے۔