فرانس کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

153

فرانس نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ایک ای میل کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر ملک چھوڑ دیں۔

ای میل میں کہا گیا ہے یہاں سے شہریوں کو روانگی دستیاب کمرشل ائیرلائنز کے ذریعے ہی ہوگی۔

جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر سفارتخانے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس دوران سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا اور محدود اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔