تمپ: فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

139

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کی شام 7 بجے سرمچاروں نے تمپ میں برت کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو اسنائپر اور دوسرے خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔