78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ ’دی کراؤن‘کے نام

421

برطانوی شاہی خاندان کی زندگی کے گرد گھومتی کہانی ’دی کراؤن‘ نے گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا۔

کورونا وبا کے پیش نظر 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نامی گرامی اداکار شریک ہوئے۔

برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی کہانی ’دی کراؤن‘  کو بہترین ڈرامے سمیت 4 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

’دی کراؤن‘  نے بہترین ڈرامے، بہترین معاون اداکارہ، ٹی وی کے بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ  کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

بہترین ڈرامہ فلم ’نومیڈ لینڈ‘ جبکہ بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ فلم ’بوراٹ‘ کے حصے میں آیا جبکہ ایشائی نژاد خاتون کلوی ژاؤ  فلم ’نومیڈ لینڈ‘ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔