‏ اسٹیبلشمنٹ کبھی نیوٹرل نہیں رہی وہ کبھی کبھی کلچ دبا دیتی ہے – سردار اختر مینگل

254

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن پاکستان اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے سنیٹ انتخابات کے موقع پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‏یہاں اسٹیبلشمنٹ کبھی نیوٹرل نہیں رہی وہ کبھی کبھی کلچ دبا دیتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اسٹیبلشمنٹ کا ایک پورا بریگیڈ بیٹھا ہے جو بلوچستان اسمبلی کو چلاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں بلکہ فور بائی فور پر چلتی ہے۔

خیال رہے کہ سنیٹ انتخابات آج ہورہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں جماعتوں کی پوزیشن اس طرح ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 24 ممبران ہیں۔ دوسرے نمبر پر متحدہ مجلس عمل کے 11، بی این پی مینگل کے دس، پاکستان تحریک انصاف کے سات، اے این پی کے چار ، بی این پی عوامی کے تین اور مسلم لیگ ن، پشتونخواملی عوامی پارٹی اور جے ڈبلیو پی کا ایک ایک ممبر سینیٹ کا رکن ہے۔