یو بی اے نے خاران حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

553

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز پہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات خاران میں دو مختلف جگہوں پہ حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ خاران سٹی پولیس اسٹیشن پہ دستی بم سے حملہ کرکے 23 مارچ کے مناسبت سے تیاری کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جبکہ دوسرا حملہ خاران کے علاقے تاگزی میں فرنٹئیر کور کے چیک پوسٹ پہ کیا۔ قابض فورسز کے چیک پوسٹ کو ہمارے سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فورسز کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس اور لیویز کے اہلکار قابض فورسز کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہے ہیں بلوچ عوام کے گھروں پہ چھاپہ مارنے بلوچ فرزندوں کو جبری طور پہ اغواء کرنے اور لُوٹ مار جیسے گھناونے جُرم کے متعدد بار تنبیہ کرنے کے باوجود بھی مرتکب ہورہے ہیں جن کے خلاف ہم سخت کاروائی کرنے کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رئینگے۔