ہرنائی: کوئلہ کانوں اور پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

371
File Photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے طالب لیز ایریا میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز اور کوئلہ کانوں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کوئلہ کانوں اور پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ اس دوران فورسز اور حملہ آوروں میں دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں حملہ آوروں نے راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی مزید نفری اور ہیلی کاپٹر پہنچ چکے ہیں۔ مذکورہ علاقے میں فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں مسلح افراد نے 28 کوئلہ کانوں کو آگ لگا دی تھی۔ حکام نے تاحال مذکورہ حملوں کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کرسکی ہے۔