ہرنائی: نامعلوم افراد نے 28 کوئلہ کانوں کو آگ لگادی

352

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد نے کوئلے کے کانوں کو آگ لگا دیا۔
واقعہ گذشتہ شب شاہرگ کے علاقے کوسٹ میں پیش آیا۔ حکام نے 28 کوئلہ کانوں کے آگ لگانے کی واقعے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم حکام کے جانب سے واقعہ کے بارے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں نا ہی واقعہ میں ملوث کسی گروپ کی تصدیق کی جاسکی ہے-

ہرنائی کے مختلف علاقوں و شاہرگ میں مختلف پروجیکٹز کے ذریعے کوئلے کی برآمد کی جاتی ہیں اور نکالے جانے والے کوئلے و دیگر معدنیات بذریعہ روڈ کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔

بلوچستان سے مختلف کمپنیاں کوئلے نکالنے کی کام جاری ہے تاہم بلوچستان میں سرگرم بلوچ علیحدگی پسند مسلح تنظیموں کے جانب سے ان پراجیکٹس کو بلوچ وسائل کی لوٹ مار قرار دیگر مسلح حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

شاہرگ میں گذشتہ روز واقعہ کے بعد پاکستان کے مسلح دستوں کی جانب سے شاہرگ و گردنواح کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد فورسز نے زمینی و فضائی آپریشن شروع کردی ہے آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز و مسلح افراد میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

شاہرگ میں اس سے قبل فورسز و سرکاری پروجیکٹ پر مختلف بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے حملے کیئے گئے ہیں تاہم گذشتہ رات ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کے جانب سے قبول نہیں کی ہے۔