ہرنائی: سات مزدور کوئلہ کان میں پھنس گئے

431

ہرنائی کے علاقہ طورغر میں ایک کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران کوئلہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور کان میں زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔

کوئلہ کان میں آگ بھڑکنے کے باعث ریسکیو کے کام میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کوئلہ کان کا ایک حصہ بیٹھ جانے اور آگ لگنے کے دوران سات کانکن کان کے اندر کانکنی میں مصروف تھے جو اندر پھنس گئے تاہم آخری اطلاع ملنے تک ریسکو کا کام شروع نہ ہوسکا اور کوئلہ کان میں آگ لگی ہوئی ہے۔

خیال رہے ضلع میں کوئی ریسکو سنٹر بھی موجود نہیں ہے۔