بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے مونڈی، کلانچی پاڑہ میں انتظامیہ کی جانب سے گھروں کی مسماری کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ اور ڈی سی اور آفس کے سامنے دھرنا دیا جارہا ہے۔
مظاہرین کے مطابق یہ ایک سوچی سمجھی سازش اور مقامی لوگوں کی گوادر بدری کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو گوادر سے نکالنے اور بد امنی پھیلانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ہمارے گھروں کو راتوں رات مسمار کیا گیا جب تک حکومت وقت ہماری گھروں کی چار دیواریوں کو دوبارہ تعمیر نہیں کرے گا یہ احتجاج جاری رہے گی۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے ثقافت اور روایات کو پامال کرنے والے افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ زمین سرکاری ریکارڈ میں سرکار نے اپنے نام پر کیا ہے تاہم یہ زمین سرکار کی ملکیت نہیں ہے۔
علاقی ذرائع کے مطابق مونڈی کی اس زمین پر زیادہ تر آبادی ان مجبور خاندانوں کی ہے جو ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے علاقوں کی مشکل صورتحال سے تنگ آکر علاقائی متعبریں کی رضا سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق اب سرکار ان علاقوں میں بسے بلوچ آبادیوں کو یہاں سے گوادر بدر کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے لوگوں کو پریشان کررہا ہے۔