گوادر: پسنی ریڈار پر دستی بم حملہ

650

بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی میں نامعلوم افراد نے ریڈار کے حفاظتی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نامعلوم افراد ریڈار کی حفاظت کیلئے قائم چوکی پر دستی پھینک کر فرار ہوگئے، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نصب ریڈار سسٹم کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔