کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

286

حملہ اس وقت کیا جب قابض فورسز عام آبادیوں پر آپریشن کی تیاریوں میں مصروف عمل تھے – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے ناگ میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قافلے پر حملہ اُس وقت کیا جب فورسز عام آبادیوں کے خلاف آپریشن کی تیاریوں میں مصروف تھے، شکست خوردہ فورسز نے آج سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد قرب و جوار میں غریب لوگوں کے درجنوں گھروں کو آگ لگادی جو ان کی فاشزم اور بربریت کو عیاں کرتی ہے ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔