کردگارپ: روڈ حادثے میں سات افراد ہلاک و زخمی

647

کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر روڈ حادثے میں خواتین و بچوں سمیت سات افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقے میں مسافر بردار کوچ اور کار گاڑی کے درمیان حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار بچے ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روڈ حادثات کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں جبکہ اکثر علاقوں میں صحت کے مراکز اور سہولیات کی کمی کے باعث حادثات میں زخمی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔