کراچی بم حملے میں رینجرز کے چار اہلکار ہلاک و زخمی کیے – بی ایل اے

497

بلوچ لبریشن آرمی کے جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دشمن پاکستانی فورس رینجرز کو ریموٹ کنٹرولڈ بم حملے میں نشانہ بنایا، جس سے رینجرز کا ایک اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے جبکہ رینجرز گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے واضح کرتی ہیکہ بلوچ سرمچار کسی بھی شہر و علاقے میں دشمن ریاست پر حملوں کی صلاحیت وطاقت رکھتے ہیں۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ شکست خوردہ دشمن بلوچ سرمچاروں کے کامیاب حملوں سے حواس باختہ ہوکرغیر مسلح بلوچ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے سمیت خواتین اور کمسن بچوں کو لاپتہ کرکے تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی بحیثیت ایک قومی فوج اپنے عوام پر ہونے والے مظالم کا حساب لے گی اور دشمن پر ہمارے حملے مزیدشدت کے ساتھ جاری رہینگے۔