بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن چھ خواتین اور بچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کاہان میں شامیر کے علاقے میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن گھروں پر چھاپے مارے جہاں تین خواتین اور تین بچوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مذکورہ علاقہ اور گھر تاحال فورسز اہلکاروں کے محاصرے میں ہیں جس کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خواتین اور بچوں کے جبری گمشدگی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں ہرنائی کے علاقے نشپا میں پاکستانی فورسز نے ایک آپریشن کی جہاں ناز بی بی نامی نوجوان لڑکی جانبحق ہوگئی ان کے ہمراہ ان کے والد قیصر چھلگری اور دو بچے بھی قتل ہوئے تھے۔
حکام نے تاحال کاہان آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔