بلوچستان کے علاقے کاہان میں پاکستان فوج نے آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
فوجی آپریشن بمبور اور گردنواح کے علاقوں میں کی جارہی ہے۔ جہاں گن شپ ہیلی کاپٹر مختلف مقامات پر شیلنگ کررہی ہے جبکہ فورسز اہلکاروں کو بھی ہیلی کاپٹر اتار رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فورسز کی متعدد گاڑیوں کو مذکورہ علاقوں کی جانب دیکھا گیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافے کیساتھ فوجی آپریشنوں میں بھی شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ روز تمپ کے علاقے کلبر اور گردونواح میں آپریشن جاری رہی جبکہ اس سے قبل کاہان ہی کے علاقوں نیلی، سورو، پژہ، پڑ، کپڑی میں فوجی آپریشن کی گئی۔
مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن اور فوج کی بھری نفری تعینات ہونے کے بعد مقامی آبادیوں کو آزادانہ نقل و حرکت میں دشواریوں کے سبب وہ نقل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں۔
حکومتی حکام نے فوجی آپریشنوں کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔