ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ

399

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے دھماکے میں کسی قسم کی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

دھماکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بکر کے مقام پر پیش آیا، دھماکہ مبینہ طور پر امن فورس کے کارندوں پہ ہوا ہے تاہم دھماکے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی اور گردنواح میں پاکستانی فوج نے متعدد مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں امن فورس کا نام دیا ہوا ہے۔

بلوچ قوم پرست و آزادی پسند تنظیم مذکورہ گروہ کے بارے میں موقف رکھتے ہیں کہ یہ بلوچوں کو لاپتہ کرنے اور فوجی آپریشن میں پاکستانی فوج کی مدد کرتے ہیں۔

ماضی میں ان لوگوں کو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نشانہ بناتے آرہے ہیں تاہم اس واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔