پنجگور میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

500

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج نے آج پیش قدمی کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن میں حصہ لینے والے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج گوارگو اور پیر عمر کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کررہی ہے۔ مقامی افراد نے مذکورہ علاقوں کی جانب فوج کی بڑی تعداد کو جاتے ہوئے دیکھا۔

گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

گذشتہ سال کے اواخر میں پنجگور کے علاقے کیلکور میں میں فوجی آپریشن کے دوران گھر پر پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 7 افراد جانبحق ہوئے تھے جبکہ مذکورہ واقعے ایک روز بعد اسی علاقے سے مزید دو افراد کی لاشیں بھی ملی تھی۔