بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی کی 137 ونگ کے چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
انتطامیہ کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے گاڑی کو رکنے کو کہا نہ رکنے کی صورت میں ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کھول دی اور گاڑی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔
انتظامیہ کے مطابق اس حوالے انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل اسی مقام پر ایف سی اہکاروں نے 17 مارچ کو ایک تیل بردار گاڑی پر فائرنگ کھول دی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ظہیر نامی نوجوان جانبحق ہوا تھا۔
پنجگور اور گرد نواح میں روزگار کے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان تیل کے کاروبار سے وابسطہ ہیں اکثر اس نوعیت کے واقعات رونماء ہوتے ہیں جس میں پاکستانی و ایرانی فورسز گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہیں جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں گاڑی ڈرائیور جان بحق ہوئے ہیں۔
گزشتہ ماہ مغربی و مشرقی بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمتھ لائن پہ ایرانی سرحدی فورسز نے فائرنگ کرکے تیس سے زائد لوگوں کو قتل کیا تھا۔