پنجگور: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

236

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں جمعہ کی دوپہر کو فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خدا بادان میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے مذکورہ افراد پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ندیم ولد جمعہ کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی شخص کی شناخت احسان ولد اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمین کے تنازع پر واقعہ پیش آیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔