پنجگور روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک

283

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی ساختہ گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سرسانڈ کے قریب سی پیک روڈ پر ایرانی ساختہ گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت اشتیاق احمد ولد حاجی فضل سکنہ تسپ کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں جہاں روڈ حادثات عموما تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کی بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔