پریانکا اور نک جوناس آسکر نامزدگیوں کا اعلان کریں گے

365

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی شوہر نک جوناس رواں سال فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کریں گے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پریہ خوشخبری شیئرکرنے والی پریانکانے ایک ہنستی مسکراتی ویڈیو بھی شیئرکی۔

اکیڈمی ایوارڈ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے پریانکا نے پُرمزاح انداز میں لکھا ” کیا کوئی گنجائش نکل سکتی ہے کہ میں آسکرنامزدگیوں کا اعلان اکیلے کروں ؟ ”۔

لیکن اگلی ہی سطرمیں پریانکا نے نک پرواضح کردیا کہ وہ مذاق کررہی ہیں اور ان سے بہت پیارکرتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ یہ موقع ملنے پر وہ اور نک دونوں بہت خوش ہیں۔

حتمی نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیے جانے کے بعد 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب 25 اپریل 2021 کو ہوگی۔