پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کے آپریشن کو ناکام بنایا ۔ یو بی اے

312

یونائیئٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح پاکستانی فوج نے بمبور کے علاقے میں تین گن شپ ہیلی کاپٹروں اور زمینی فوج کی بڑی تعداد کے ساتھ ہمارے سرمچاروں کے ایک سائیڈ کیمپ پہ حملہ کیا، دو گن شپ ہیلی کاپٹر قریبی پہاڑوں پہ بمباری کرتے رہے جبکہ ایک گن شپ ہیلی کاپٹر ہمارے سائیڈ کیمپ کے عین اوپر شیلنگ کرتا رہا جوابی کاروائی میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹر پر بھاری اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے پاکستانی حملہ آور گن شپ ہیلی کاپٹر کو جزوی نقصان پہنچا اور وہ حملے کے جگہ سے فرار اختیار کرگیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے سرمچار قابض فورسز کے کسی بھی مذموم مقصد کو پسپا کرنے کی ہمت و صلاحیت رکھتے ہیں۔