ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ بھی کیا جاسکے گا

194
فوٹو: بشکریہ فرسٹ اسپاٹ

معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے بڑی تعداد میں کاروباری حضرات، سیاستدان، فنکار اور دیگر شخصیات استعمال کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر صارفین کچھ بھی پوسٹ کرتے ہوئے کوئی غلطی کر دیں تو اسے درست کرنے کے لیے صارفین کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا۔
صارفین سے اگر ٹوئٹ کرتے ہوئے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ان کے پاس صرف اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔

لیکن اب صارفین کے پرزور مطالبے کے بعد ٹوئٹر پر ٹوئٹ کو اَن ڈو یعنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد 5 سیکنڈ کا وقت موجود ہو گا اور اگر وہ ان 5 سیکنڈز میں اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

تاہم اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔