نوشکی: اعجاز بلوچ بازیاب، دیگر تاحال لاپتہ

411

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے جبری طور پر لاپتہ نوجوان اعجاز بلوچ بازیاب ہوگیا۔

اعجاز بلوچ کے لواحقین نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے جبکہ اسی روز جبری طور پر لاپتہ ہونے والے ریاض بادینی اور چنگیز بلوچ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

گذشتہ رات تینوں نوجوانوں کے بازیاب ہونے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد ازاں ریاض بادینی اور چنگیز بلوچ کے لواحقین نے ان کے بازیابی کے خبر کی تردید کردی۔