نصیر آباد: والد نے کلہاڑیوں کے وار سے بیٹی کو قتل کردیا

379

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے تحصیل تمبو کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر کہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیٹی کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ محمد امین میں ملزم صابر نے غیرت کے نام پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنی بیٹی مسمات افروز بی بی کو قتل اور محمد اکبر نامی شخص کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر خان کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید کاروائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے۔