مغربی بلوچستان: ایرانی فورسز پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 2 اغواء

697

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرقی اور مغربی بلوچستان کو جدا کرنے والی سرحد گولڈ سمڈ لائن پر مسلح افراد نے ایرانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

حملہ ایران کے زیرانتظام بلوچستان میں دزاب کے مقام پر کیا گیا جو مشرقی بلوچستان کے علاقے زامران سے ملحقہ علاقہ ہے، حملے میں پانچ ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور دو اہلکار کر گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔