مستونگ: فورسز پر دستی بم حملہ

358

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد میجر چوک پر کھڑے اہلکاروں پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

حکام نے تاحال دھماکے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں مستونگ شہر اور گردنواح میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔