مارواڑ میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

598

بلوچستان کے علاقے مارواڑ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے سے فرنٹیئرکور کے اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانے پڑے ہیں۔

مچھ اور کولپور کے درمیانی علاقے مارواڑ میں پیراسماعیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے فورسز کے پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ نصب کیا تھا، پوسٹ کی جانب جانے والے پیدل اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم تاحال حکام نے اس حوالے سے کوئی معلومات میڈیا کو فراہم نہیں کیے ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ اس سے قبل مختلف نوعیت کے حملوں میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔