لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی اور تعلیم دشمن پالیسیاں تشویشناک ہیں – بساک

250

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی نااہلی پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ میں انتظامیہ کی بے ضابطگیاں اپنے عروج پر ہیں۔طلباء و طالبات کو آئے روز انگنت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی حالیہ مثال جامعہ میں موجود مختلف ہاسٹلز کا مسئلہ ایک سنگین شکل اختیار کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئےداخل شدہ طلباء و طالبات کو ہاسٹلز میں رہنے کیلئے جگہ نہیں ہے ۔اسکے علاوہ گرلز ہاسٹل میں رومز کی الاٹمنٹ کا مسئلہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں انتظامیہ اپنے سفارشی بندوں کو تو جگہ دے رہی ھے لیکن دور سے آئےطالبات کو جگہ دینے سے قاصر ھے ساتھ میں اولڈ اور دیگر ہاسٹلز میں رومز کی کمی، انٹرنیٹ کا مسئلہ اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے اسٹوڈنٹس شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کی لوڈشیڈنگ کو پورا کرنے کےلیے یونیورسٹی کو جنریٹر کی مد میں مسلسل فنڈز بھی ملتے ہیں ۔لیکن بدقسمتی سے یہ مراعات انتظامیہ کی کرپشن کی نظر ہو جاتی ہیں اور جامعہ میں موجود جنریٹرز بجلی کی فراہمی سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے جامعہ لسبیلہ مختلف مسائل کا گڑھ بن چکی ہے اور طلباء شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو رہے ہیں۔

مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عالمی کرونا وباء کے بعد صوبائی حکومت نے یونیورسٹیوں کے طلباء کو فیسز میں 30 فیصد رعایت دینے کے احکامات جاری کی تھے ،تاکہ طلباء کیلئے ایک مالی ریلیکسیشن ہو سکے اور طلباء اپنی تعلیم کو آسانی سے جاری رکھ سکیں لیکن لسبیلہ یونیورسٹی انتظامیہ صوبائی حکومت کے ان احکامات کو ماننے سے قاصر ہے ۔

اسکے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسسز کے کمی کے بجائے ڈی وی ایم سیلف فنانس کی فیسوں میں نمایاں اضافہ کی ہے،جو کہ سراسر ناجائز اور تعلیم دشمن پالیسی ہے اور بلوچستان کے غریب طلباء کیلئے تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔

مرکزی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ لوامز یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے کے لئے ہر وقت انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے مگر اس کے ناجائز اور تعلیم دشمن پالیسیاں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں اور ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تعلیم دشمن پالیسیوں سے باز رہے اور جامعہ میں موجود طلباء کے مسائل کو جلدازجلد حل کرے۔بصورت دیگر طلباء اپنے بنیادی حقوق کی تحفظ کیلئے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔