سندھ: خیرپور میں رینجرز پر بم حملہ، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

383

سندھ کے ضلع خیرپور میں آج نامعلوم افراد نے سندھ رینجرز کے گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

رینجرز کی گاڑی کو خیرپور ای سیکشن تھانہ کی حدود میں بڑ چوک کے قریب نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں رینجرز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے جبکہ دیگر تین افراد بھی زخمی ہوئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا گیا۔

حملے کی ذمہ داری سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ایک لائنس نائک سمیت 5 رینجرز اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سندھی قوم اپنی سرزمین پر پاکستانی قبضے اور پنجاب کی غلامی کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔