ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

448

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی مخبر قادر ولد پیرک کو گرفتار کرکے تفتیش اور اقبال جرم کے بعد ہلاک کر دیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قادر ولد پیرک آواران کے مختلف علاقوں خاص کر کولواہ میں بلوچ سرمچاروں کا تعاقب کرنے کے ساتھ قابض فوج کے ساتھ کئی آپریشنوں میں فوج کے لیے رہنمائی کا کام کرتا تھا۔ دو ہفتے قبل سرمچاروں نے اسے گرفتار کیا۔ دوران تفتیش قادر ولد پیرک سکنہ گشانک آواران نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا۔ مذکورہ شخص کولواہ، گیشکور و گرد و نواح میں سرمچاروں کی نقل و حرکت کے بارے میں قابض فوج کے لیے مخبری کرتا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ کئی فوجی آپریشنوں میں قابض فوج کے ساتھ رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قادر ولد پیرک کو قومی آزادی کے جہدکاروں کے خلاف پاکستان کا ساتھ دینے اور جرائم کے اعتراف کے بعد کل رات موت کی سزا دیدی گئی۔ کوئی بھی شخص جنگی جرائم اور بلوچ نسل کشی میں ملوث پاکستانی فوج کا ہمنوا ہوگا، اسے سزا دینا ہمارا قومی فریضہ ہے۔