ریاستی مخبر فہد عرف نواب کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

265

مذکورہ ریاستی مخبر پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے سرپرستی میں کئی سماجی بُرائیوں میں ملوث تھا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 5 مارچ کو کیچ کے علاقے تمپ نہینگ ندی میں ملانٹ کے رہائشی ریاستی آلہ کار فہد عرف نواب ولد چاکر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور اُن کے پاس موجود ہتھیار کو ضبط کرلیا۔

ترجمان نے کہا کہ فہد عرف نواب منحرف سرمچار تھا جو 2018 کو قابض فوج کے سامنے ہتھیار پھینکنے کے بعد بلوچ تحریک کے خلاف براہ راست سرگرم عمل رہا۔ مذکورہ ریاستی آلہ کار فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی میں فوجی آپریشنوں کے دوران آزادی پسند دوستوں کے گھروں کی نشاندہی کرنے اور کئی سماجی برائیوں میں براہ راست شامل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے اس کے اہلخانہ کو بھی اس کے کرتوتوں سے آگاہ کیا تھا او اس کو بلوچ دشمنی سے باز رکھنے کی اپیل کی تھی لیکن وہ اپنے کرتوتوں سے باز آنے پر آمادہ نہ تھا۔ ہم عوام سے پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ سماج دشمن اور ریاستی مخبروں سے دور رہیں جن کو کسی جگہ بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔