خاران پولیس تھانے اور ایف سی پوسٹ پر حملے

523

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے اور فرنٹیئر کور پوسٹ کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح خاران شہر میں پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ خاران ہی کے مضافاتی علاقے تاگزی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی پوسٹ کو مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حملوں کے بعد خاران شہر اور گردونواح میں فورسز نے ناکہ بندی میں اضافہ کردیا گیا تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

حکام نے حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی۔

خاران شہر اور گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔