خاران میں ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا – بی ایل ایف

552

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 10 مارچ 2021 بروز بدھ کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں لیویز تھانے کے قریب فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے انتہائی اہم کارندہ حیدر سیاہ پاد کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حیدر سیاہ پاد بلوچ تحریک آزادی کے خلاف آئی ایس آئی کی تشکیل دی ہوئی مسلح ڈیتھ اسکواڈ کا اہم کارندہ اور بدنام زمانہ مخبر تھا جو خاران، پنجگور اور دالبندین میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ مل کرسرمچاروں، آزادی پسندوں اور عام لوگوں کو جبری لاپتہ اور ہدف بنا کر قتل کرنے کی کارروائیوں میں پیش پیش تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ حیدر سیاہ پاد کی ڈیتھ اسکواڈ کے دوسرے کارندے بھی ہمارے نشانے پر ہیں ہم آئی ایس آئی کے ان مقامی دلالوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ قوم فروشی اور ضمیر فروشی کا مکروہ عمل ترک کردیں ورنہ ان کا انجام بھی حیدر سیاہ پاد سے مختلف نہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بلوچستان میں جنگی جرم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی جیسے جرم کا مرتکب ہے۔ ہم پہلے بھی تنبیہ کرچکے ہیں کہ اگر کوئی ان جرائم میں پاکستان کا ساتھ دے گا تو اسے سزا دینا بلوچ قوم کا حق اور بلوچ قومی تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔