خاران: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

470

بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ لیویز تھانہ خاران کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے حیدر علی سیاپاد کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد فرنٹیئر کور اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے خاران بازار سمیت شہر کے گردونواح میں ناکہ بندی کرکے گشت میں اضافہ کردیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔