تمپ: کلبر کے گردونواح میں فوجی آپریشن دوسرے روز جاری

268

بلوچستان کے علاقے کلبر اور گردونواح میں گذشتہ روز سے پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ پہاڑی علاقوں میں مختلف مقامات پر فورسز اہلکاروں نے آمدورفت کے راستوں کو بند کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے کلبر میں پیش قدمی کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کیا جو آج بھی جاری ہے۔ فوجی آپریشن کلبر کور، شاہاپ، بومن، گندی گوز، گٹی جمی اور گردنواح میں کی جارہی ہے۔

مذکورے علاقے فورسز اہلکاروں کے محاصرے میں ہونے کے باعث تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

حکام نے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کی ہے۔