تفتان: گاڑیوں میں تصادم، 1 شخص جانبحق، 15 زخمی

625

تفتان سے نوکنڈی آنیوالے دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح تفتان کے قریب کوہ دلیل کے مقام پر دو ویگو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ امین اللہ ولد حاجی شمس الدین موقع پہ جاں بحق ہوگیا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ایف سی ہسپتال نوکنڈی منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 6 بچے 2 خواتین اور 7 مرد شامل ہے۔

دریں اثناء بسیمہ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹے گھر سے بازار جا رہے تھے کہ کلی غلام رسول کے چڑھائی کے مقام پر پر گاڑی کی ٹکر سے عبدالجیل اور کریم بخش زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی کریم بخش کو مزید اعلاج کیلئے خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔