تربت: پاکستانی فوج کے چوکی پر بم حملہ

662
فائل فوٹو: تربت دھماکا

بلوچستان کے ضلع کیچ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آبسر پُل پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر ایمبولینس و مزید فوجی نفری پہنچ گئے ہیں۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کی نقصانات کے حوالے سے میڈیا کو معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ دو روز قبل تربت میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ایک دستی بم حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔