تربت: فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ

370
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

دستی بم حملہ تربت شہر میں سلالہ بازار کے مقام پر قائم ایف سی چوکی پر کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت طیب ولد برکت سکنہ سوردو پنجگور کے نام سے ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں۔

رواں ماہ تربت ہی میں فورسز پر اسی نوعیت کے دو حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔