بی ایل اے نے کاہان حملے کی ویڈیو جاری کردی

2876
فوٹو: سکرین شاٹ

بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا چینل “ہکّل” نے 17 فروری 2021 کو بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں کوٹری کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے 84 ونگ کے پوسٹ پر حملے اور قبضے کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی۔

اٹھائیس منٹوں پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچ مزاحمت کار چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز پر حملہ آور ہوتے ہیں اور کچھ ہی منٹوں کے اندر بلوچ مزاحمت کار پوسٹ پر قبضہ کرکے چوکی میں موجود فوجی ساز و سامان سمیت دیگر چیزوں کو اپنے قبضے میں لیتے ہیں۔

جنگ کی شروعات اسنائپر شوٹر کے ہیڈ شوٹ سے شروع ہوتی ہے جہاں اسنائپر شوٹر پوسٹ کے حفاظت پر معمور اہلکار کو نشانہ بنایا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فوسز کے دو پوسٹوں پر حملہ کرکے ایک پوسٹ کو مکمل قبضے میں لیا گیا جبکہ حملے میں فورسز کے 7 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے، زخمی اہلکار فرار ہونے کامیاب ہوگئے تھے۔

فوٹو: بی ایل اے میڈیا

بی ایل اے کے ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے پوسٹ کو قبضے میں لینے کے بعد وہاں موجود ہتھیار اور گولہ بارود بھاری تعداد میں اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ کو نذر آتش کردیا تھا۔

ویڈیو کے آخری میں فورسز کے پوسٹ سے قبضہ میں لئے گئے گولہ بارود اور ہتھیاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے حالیہ کچھ وقتوں سے کوہلو کاہان اور بولان میں بی ایل اے کے حملوں میں کافی شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس سے قبل گذشتہ سال 26 دسمبر 2020 کو بلوچ لبریشن آرمی نے بولان کے علاقے شہرگ میں جھالاوان تنک کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر بھی حملہ کرکے مکمل چیک پوسٹ کو اپنے قبضہ لے لیا تھا اور حملے میں فورسز کے 11 اہلکار ہلاک کردیئے تھے۔

رواں مہینے کی پانچ تاریخ بلوچ لبریشن آرمی کے جنگجوو نے سبی کے علاقے ببر کچ میں تندوری کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت تعمیراتی کمپنی سے منسلک 7 اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔