بی ایل اے نے تربت میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

406

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے تربت میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ بروز ہفتہ تربت کے علاقے آبسر بازار میں پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گشت کررہے تھے۔ حملے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات پہنچے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج اور اسکے حواریوں سے دور رہیں۔