بی ایس او نے طلباء کو متحرک کرنے کیلئے کلیدی کردار ادار کیا – کراچی میں زونل اجلاس

217

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت سابق زونل صدر عبداللہ میر منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اشرف بلوچ تھے۔

اجلاس میں تعارفی نشست، تنظیمی امور و کونسلران کے چناو اور آئندہ کا لالحہ عمل زیر بحث رہیں۔

اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سیاست میں طلباء کو متحرک کرنے میں بی ایس او نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور بلوچ معاشرے میں جو سیاسی سٹرکچر موجود ہے وہ بی ایس او کی مرہون منت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں بہت اتار چھڑاو آئے ہیں لیکن تنظیم کی نظریاتی پختگی کے باعث اس خلاء کو پر کرنے کی عملی کوشش کی گئی ہے اور ایک حد تک اس میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی غلطیوں اور غلط وقت کے غلط فیصلوں نے بلوچ سیاست کو بڑا نقصان پہنچایا لیکن بلوچ نوجوانوں کی انتھک محنت اور سیاسی بصیرت نے بلوچ سیاست کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرکے ری شیپ کرنے کی کامیاب کوشش ہے۔

اجلاس کے آخر میں زونل کابینہ کا چناو بھی کیا گیا، جس میں فقیرجان بلوچ صدر، امان قادر سینئر نائب صدر، فہد بلوچ جونیئر نائب صدر، رحمت بلوچ سیکٹری جنرل، اسرار بلوچ سینئر جوائنٹ سیکٹری، حارث بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکٹری، امین بلوچ انفارمیشن سیکٹری منتخب ہوئے۔