بی ایس اوکونسل سیشن اختتام پذیر، جہانگیر منظور چیئرمین منتخب

275

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جاری بی ایس او کا تین روزہ کونسل سیشن اختتام پذیر ہوا ہے۔

کونسل سیشن میں جہانگیر منظور بلوچ مرکزی چیئرمین جبکہ ماما عظیم جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بی ایس او کا بیسواں قومی کونسل سیشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ کونسل سیشن میں جہانگیر منظور بی ایس او کے نئے چیئرمین جبکہ ماما عظیم تنظیم کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

دوسرے زمہ داران میں اشرف بلوچ سینئروائس چئیرمین، حفیظ بلوچ جونئیر وائس چئیرمین،غلام دستگیر سینئرجوائنٹ سیکریٹری،عاطف بلوچ جونئیرجوائنٹ سیکریٹری اور بالاچ قادر سیکریٹری انفارمیشن منتخب ہوئے ہیں۔