بولان: پاکستانی فورسز پر بم حملے، نقصانات کی اطلاع

478
file photo

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کو نامعلوم افراد نے بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے جن کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز پر حملے پیراسماعیل کے مقام پر کیے گئے جہاں پانی سپلائی کرنے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں کے مزید نفری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں فورسز کے جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں جبکہ مذکورہ علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، تین روز قبل اسی علاقے میں ایک بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملے کے بعد فوج کا ساز و سامان اپنے قبضے میں لیا گیا۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی کی ہے۔