بلوچستان سے لاپتہ 3 افراد بازیاب، مزید 1 شخص حراست بعد لاپتہ

332

بلوچستان کے مختلف اضلاع سے مختلف اوقات میں گرفتاری بعد سالوں تک لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب، ایک شخص کی گرفتاری ظاہر جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بیلدہ سے ایک شخص گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع چاغی کے شہر نوکنڈی سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والا میر گل محمد ولد نیک محمد کوئٹہ ہدہ جیل سے منظر عام پر آگئے۔

گل محمد تین سال قبل گرفتاری بعد لاپتہ ہوگئے تھے جبکہ 19 جولائی 2019 کو تربت سے لاپتہ پیر جان ولد بشیر احمد بھی آج بازیاب ہوگئے۔

اسی طرح ضلع نوشکی سے 7 سال قبل سے لاپتہ عبداللہ گزشتہ روز بازیاب ہوگئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئرمین نصر اللہ بلوچ نے 2 لاپتہ افراد کے بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔ وی ایم پی چئرمین کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں دس سے زائد لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے ہیں۔

دریں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبید بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔