بساک کا دوسرا قومی کونسل سیشن – سعید احمد بلوچ

243

بساک کا دوسرا قومی کونسل سیشن

تحریر: سعید احمد بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

بساک بلوچ طلباء وطالبات کا وه عظیم درسگاه ہے جو ملک بھر کے بلوچ طلباء کو متحد و یکجاه کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی علمی تربیت بھی کرتا رہا ہے، وہی بساک جو بلوچ طلبا کو متحد و یکجاہ ہونے کا درس دیتا آرہا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے کچھ سابقہ ممبران یکجہتی کا درس دینے کے بجائے بساک کو دو دهڑوں میں تقسیم کرنے کے لیے حد درجہ کوششیں کررہے ہیں جو مستقبل میں ماسوائے نقصان اور پچھتاوے کے اور کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔

آج بساک اور بی این پی (عوامی) میں کچھ زیاده فرق دیکھنے میں نہیں آ رہا ہے وه بی این پی (عوامی) جو الیکشن کے بعد ایک منسٹری کے سیٹ کے لیے دو دهڑوں میں بٹ گیا انکے کارکناں انتہائی درجہ پریشان اور افسردہ تھے، دو حصّوں میں تقسیم ہونے کے بعد انتخابی نشان اور پارٹی جھنڈا ایک ہی رہا یہی واقعہ بساک میں بھی دیکھ رہا ہوں وه تو سمجھ میں آتا ہے کیونکہ وه مفاد پرست لوگوں کا ایک گروه ہے اور وه ایک منسٹر کے سیٹ کیلئے نہیں بلکہ ایک کونسلر سیٹ کیلئے اپنے دو نہیں بلکہ چار حصّوں میں تقسیم ہوسکتے ہیں لیکن بساک جو ایک مقدس بلوچ طلبہ پلیٹ فارم ہے اور جو بلوچ طلباء و طلبات کو ہمیشہ یکجہتی کا درس دیتا رہا ہے مگر آج بساک مفاد پرست پارٹیوں کی طرح دو حصّوں میں ہونے جارہی ہے جو یہ بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ جو لوگ بساک کو دو حصّوں میں تقسیم کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں اُن لوگوں کی تربیت بساک کے پلیٹ فارم میں اچھی طرح سے نہیں ہوئی کیونکہ بساک ہمیشہ یکجہتی کا درس دیتی ہے مگر یہ گروه بساک کو دو لخت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

بساک کا دوسرا قومی کونسل سیشن کا 26 تا 28 مارچ کو کراچی منعقد ہونے کا اشتہار ہونے کے بعد دوسرے گروه کا اپنے خود ساختہ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا تشکیل دینے کا اشتہار سوشل میڈیا میں دے دیا گیا جس کے پس منظر میں بساک کے مرکزی قومی کونسل سیشن کو ناکام اور متنازعہ بنانے کے ناکام کوششیں کی جارہی ہیں.

آج بساک کو تقسیم در تقسیم کرنے کا عمل پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے بساک بلوچ طلبا کے اُمید کا آخری کرن ہے یہ نہ ہو کہ کل اسے بجھا دیا جائے۔

میں دوستوں سے التجا کرتا ہوں ایسے منفی پروپیگنڈوں کا حصہ بننے سے گریز کریں، اور میرا یہ اپیل ہے اُن مخلص دوستوں کےلیے کہ خدارا مایوسی کا شکار نہ بنیں اور اپنا جدوجُہد جاری رکھیں، وقت خود آپ پر سب آشنا کرے گا۔

آخر میں بساک کے مرکزی قیادت کو دوسرا قومی کونسل سیشن منعقد کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہم یہی اُمید کرتے ہیں کے بساک کے نئے کابینہ آنے والے قومی کونسل سیشن میں آئینی دائرہ کار میں چنُے جانے کے بعد بلوچ طلباء و طلبات کو یکجاه و متحد کرانے میں اپنے کلیدی کردار ادا کریں گے اور سرخرو ہونگے۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔