دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بالا ناڑی میں بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آکر بچہ جانبحق جبکہ بچے کے والد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
آج ہونے والے واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ و لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
تحصیلدار بالا ناڑی حاجی رحمت اللہ نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچہ اور اسکے والد اس مقام پر چہل قدمی کررہے تھے۔
انتظامیہ نے واقعے میں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ہوسکتا ہے بارودی مواد شر پسند عناصر کے جانب سے لگائی گئی ہو یا علاقے میں اثر دار افراد بھی قبائلی دشمنیوں میں اس طریقہ کار کو کارآمد لاتے رہے ہیں۔ تاہم ابھی یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ واقعے میں کون ملوث ہے۔